تازہ تر ین

سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی وزارتی کانفرنس کا احتجاجاً بائیکاٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے، پاکستان نے اپنے وزیرِ تجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی وزیرِ تجارت کو 19 اور 20 مارچ کو کانفرس کے لئے مدعو کیا تھا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کشیدہ صورتحال میں وزیرِ تجارت کو نہیں بھجوا سکتے۔ پاکستان کی جانب سے مزید سخت اقدامات کئے جانے کا بھی امکان ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں گزشتہ روز بھی پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے دو واقعات ہوئے۔ سفارتی عملے کے بچوں و اہل خانہ کو سڑک پر روک کر ہراساں کیا گیا۔ادھر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جن کا پاکستان میں قیام طویل ہو سکتا ہے۔ سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سوموار کو دفترِ خارجہ میں مشاورتی اجلاس متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل محمود کو واپس بلا کر اور جلد نہ بھیجنے کا مقصد بھارت کو سخت پیغام دینا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain