تازہ تر ین

حیدر آباد : بجلی کا ڈیڑھ لاکھ بل آنے پر غریب شہری نے خود کو آگ لگالی

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کا زائد بل آنے پر شہری نے خودسوزی کی کوشش کی جس سے اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا کے رہائشی محمد شفیع کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا جس پر اس نے خودسوزی کی کوشش کی۔شہری نے خود پر تیل چھڑک کرآگ لگالی جس پر اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کےمطابق متاثرہ شخص کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔متاثرہ شہری محمد شفیع نے بتایا کہ اس نے زائد بل آنے پر متعدد مرتبہ حیسکو کے دفتر کے چکر لگائے لیکن اس کے باوجود بل میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔محمد شفیع کے بیٹے غلام رسول کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں صرف دو کمرے ہیں جس میں دو ہی انرجی سیور جلتے ہیں، پھر کس طرح سے ڈیڑھ لاکھ کا بل آسکتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain