تازہ تر ین

اگر ہم کرپٹ تو پرویز خٹک کونسے دودھ کے دُھلے بلے کو دریائے کابل میں پھینک دینگے

چارسدہ (ویب ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے اور اگر فرشتوں نے ووٹ پول نہیں کیا تو جیت ہماری ہوگی۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست میں شائستگی ختم ہو گئی ہے کیوں کہ سیاست عبادت ہے، اگر کوئی کرنا چاہے جب کہ آنے والے الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے اور اگر فرشتوں نے ووٹ پول نہیں کیا تو جیت ہماری ہوگی۔اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی ہمارے ساتھ پیچھلی کابینہ میں تھے، اگر ہم کرپٹ ہیں تو وہ کہاں سے پاک نکلے ، صوبے میں تاریخی کرپشن ہوئی مگر نیب کو پنجاب نظر آتا ہے لیکن خیبر پختون خوا نظر نہیں آتا جب کہ آف شور کمپنیاں نوازشریف کے علاوہ سب کی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain