تازہ تر ین

عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی بارے عدالت کا حکمنا مہ جاری

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کیلئے درخواست پر پیمرا کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ تاجر ونگ کے سیکرٹری الیاس مجید شیخ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کی تقاریر پر اعتراض اٹھایا گیا ، درخواست گزار وکیل حمزہ ایچ راشد نے نشاندہی کی کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ استعمال کیا اور پنی تقریروں میں اداروں کی تضحیک کرتے ہیں، پارلیمنٹ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کر کے انہوں نے اپنے حلف سے انحراف کیا ہے، اداروں سے متعلق نا منا سب بیانات سے انتشار کی سیاست کو فروغ ملتا ہے لہذا عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے روکی جائیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain