تازہ تر ین

حافظ آباد: بد فعلی کے بعد قتل کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

حافظ آباد (ویب ڈیسک) کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچ سالہ شہروز کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے تلاشی لینی شروع کی تو کچرے کے ڈھیر سے بچے کی بوری بند لاش برا?مد ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد ہاتھ پاو¿ں باندھ کر بےدردی سے قتل کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔پولیس نے شہروز کے ساتھ زیادتی کے شبہ اور قتل کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ مقتول شہروز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved