تازہ تر ین

بھائی موبائل بیلنس کر دیں ،پھر کیا ہوا ،سنسنی خیز تفصیلات آگئیں

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) گوجرانوالہ میں کمسن بچیوں کو فحش ویڈیو دکھا کر بلیک میل کر کے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے والے دونوںملزمان پولیس نے حراست میں لے لیے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دس بچیوں کے ساتھ ریپ کا اعتراف کر لیا تمام ویڈیوز پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی اس سانحہ کے بعد گاﺅں والوں کا ملزمان کو بچانے کیلئے با اثر سیاسی افراد کی دوڑیں لگ گئی تفصیل کے مطابق قصور واقعہ کے بعد گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ کوہلووالہ میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل کرنے کا انکشاف ملزمان نے کوہلو والا گاﺅں میں اریان فوٹو سٹوڈ یو اینڈ موبائل سنٹر کے نام پر دوکان بنا رکھی ہے جس کا مالک راشد خان ولد اکبر خان کا دوست طارق شاہ ایک جعلی پیر اور ڈیرہ چلاتا ہے ذرائع کے مطابق چند روز قبل پولیس کے ہاتھ ایک ویڈیو لگی جس میں ملزم راشد خان بچی کے ساتھی زیادتی کر رہا تھا پولیس نے سائنسی طریقہ ایجاد کے بعد راشد خان اور اس کے دوست طارق کو بچی کی فحش ویڈیوں بنانے میں مصروف تھے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور تھانے لے جا کر تفتیش کی تو ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ راشد خان دوکان کا مالک اور نجی سکول بھی چلا رہا ہے گاﺅں کی کمسن بچیاں دوکان پر موبائل میں بیلنس ڈلوانے آئی جن کو دونوں ملزمان پہلے فحش فلمیں دکھاتے اور بعد میں ان کے ساتھ زیادتی کرتے اور ویڈیو بناتے تھے ملزمان نے دس معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور فحش ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا ہے دوسری طرف طارق شاہ ایک دربار پر جعلی پیر بن کر بیٹھا ہوا ہے اس کے متعلق ڈیرے پر آئی خواتین کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں پولیس اور حساس ادارے تحقیق کر رہے ہیں کہ ملزمان فحش ویڈیونیٹ پر وائرل تو نہیں کرتے پولیس نے ملزمان کی دوکان سے فحش ویڈیوز کیمرے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں واقعہ کا پتہ چلتے ہی گاﺅں میں احتجاج ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعدادموجود تھی شہریوں نے ملزمان کی دوکان اور گھروں پر حملے بھی کیے جبکہ ملزمان کے ورثاءگاﺅں چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں پولیس محتا ط رویہ اپناتے ہوئے ملزمان سے تفتیش کر رہے ہیں گاﺅں والوں کا مطالبہ کہ ملزمان کو فوری پھانسی دی جائے ملزمان کو بچانے کیلئے متعدد سیاسی اثر ورسوخ والوں نے پولیس سے رابطہ شروع کر دیا ہے اور ہر ممکن ملزمان کو بچانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں اس سے قبل کوئی بڑا سانحہ رونما ہو پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے کوہلو والا گاﺅں کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور سر عام پھانسی دی جائے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain