تازہ تر ین

ن لیگ کا چئیرمین سینٹ بنتا تو شریف خاندان چوری کیلئے قانون بنوا لیتا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست نہ دیتے تو وہ شریف خاندان کو ”چوری کی اجازت“کا قانون بنا لیتے، نوازشریف اور انکی بےٹی ہر جگہ”مجھے کیوں نکالا“کا شور مچا رہے ہیںاور چور کی کر نے کی اجازت مانگ رہے ہےں ‘شہبا زشر ےف بہت بڑا ڈرامہ ہے جس نے ٹوائلٹ پر بھی اپنی تصوےر لگا دی ‘جمہوری آمر زیادہ خطرناک ہوتا ہے، ادارے تباہ کر دیتا ہے‘ اگلے چھ ماہ میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا‘مذاق اڑانے والے آج تحر ےک انصاف میں شامل ہورہے ہیں،ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی‘کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے اسکو عوام کے ووٹ کی طاقت سے ختم کر ےں گے ‘ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرشپ، ملٹری ڈکٹیٹرشپ سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے‘ بمباری کرنے سے نہیں ادارے خراب کرنے سے ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ وہ لاہور مےں خواتےن اور سوشل مےڈےا کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ہماری تحریک نیا پاکستان بنانے کی ہے، کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہے، اگرلیڈرشپ پیسہ چوری کرے تو قوم غریب ہوجاتی ہے، انصاف کے ادارے مضبوط ہونے سے قوم ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکمران کرپشن کریں توملک غریب ہوجاتا ہے۔ ہماری تحریک نئے پاکستان بنانے کیلئے ہے۔ہر تحریک کوشروع میں مسائل کرسامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک دن تھا کوئی بھی پارٹی میں نہیں آنا چاہتا تھا اور مذاق اڑایا جاتا ہے ۔آج تحریک انصاف میں وہ لوگ بھی شامل ہورہے ہیں جومذاق اڑایا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارتی 20،20سال اقتدار میں رہے لیکن 6مہینوں میں ملک بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں نئے پاکستان کافیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سینیٹ میں ن لیگ کوشکست دی ہے ۔جبکہ نواشریف کیوں نکالا کا رونا رورہے ہیں۔شریف خاندان کوچوری کاقانون بنانے کی اجازت نہیں دی۔ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی۔ملتان میٹرو پر60ارب لگا دیے لیکن کوئی بھی سفر نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میٹرو بنادی گئی لیکن ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔جبکہ خیبرپی کے میں تعلیم و صحت اور پولیس کا بہترین نظام ہے۔پنجاب پولیس بھی ۔ لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اورسیاست میں فرق ہے، ہماری تحریک نیا پاکستان بنانے کی ہے، کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہے، اگرلیڈرشپ پیسہ چوری کرے تو قوم غریب ہوجاتی ہے، انصاف کے ادارے مضبوط ہونے سے قوم ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مضبوط اور انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ موسولینی نے اقتدار میں آکر الیکشن جیتے، ہٹلر نے اقتدار میں آکر اداروں پرقابو پا لیا ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرشپ، ملٹری ڈکٹیٹرشپ سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ بمباری کرنے سے نہیں ادارے خراب کرنے سے ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ باپ، بیٹی ”ہمیں کیوں نکالا“کا رونا دھونے پرلگے ہیںہم نے سینیٹ میں ان کوشکست دی ورنہ شریف خاندان کو ”چوری کی اجازت“کا قانون بنالیتے۔پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں میٹرو بنا دی اور اسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے، ملتان میٹرو میں 60 ارب لگا دیئے اور کوئی سفر ہی نہیں کرتا، ملتان میٹرو صرف پیسہ بنانے کے لیے بنائی گئی۔ مجھے کیوں نکالا کے بعد اب شہبازشریف کی تصویریں لگاتے ہیں، یہ ہے ان کا ڈیویلپمنٹ ماڈل۔ خیبرپختونخوا میں بہترین پولیس، اسپتال اور تعلیم کا نظام ہے ہم نے ساڑھے چارسالوں میں خیبرپختونخوا پولیس کو ادارہ بنادیا۔۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں ملک بدل جائے گا اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح آزادی کی جدوجہد میں چالیس سال بعد کامیاب ہوئے تھے۔ بھارت میں مسلمانوں کوبہت زیادہ خطرہ ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے کی وجہ سے قتل کردیا جاتا ہے۔ ہمیں آج قائداعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ مافیا کے خلاف نوجوانوں کو اس کا مقابلہ کرنا ہے ان کے بچے شہنشاہوں کی طرح گھومتے ہیںمجھے عام انتخابات کا بڑی شدت سے انتظار ہے ہمیں اچھے پولنگ ایجنٹس چاہیے ‘ہمیں خواتین پولنگ ایجنٹس کو تربیت دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےں ہمےشہ حق اور سچ کےلئے بولا ہوں اگر الطاف حسین کے خلاف نہ بولتا تو آج الطاف کراچی میں قتل کروا رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ مےں ایک بھائی بڑا ڈاکو ہے اور دوسرا چھوٹا ڈاکو ہے: شریفوں سے لوگ ڈرتے ہیں ان کے خلاف بولنے سے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں ظلم و ناانصافی ہو تو سب ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے سوائے دو طبقوں کے ایک جو بزدل اور دوسرا خود غرض ہےاگر حکمران عوام کو لوٹیں تو مجھے کیا ہے وہ ٹھیک ہیں جو لوگ ظلم کے وقت نیوٹرل رہتے ہیں جو لوگوں کا پیسہ ہسپتالوں صاف پانی پر خرچ ہونا ہو تو وہ لوٹ لیتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں بچےگندہ پانی پینے سے مر جاتے ہیں غیر سیاسی لوگ ظالم کی مدد کرتے ہیں جو کہتا ہے نیوٹرل ہے وہ ظالم کا ساتھ دیتا ہے سوشل میڈیا نے دنیا تبدیل کر دی ہے عرب میں ڈکٹیٹر کے خلاف لوگ سوشل میڈیا کے باعث کھڑے ہوئے تحریک انصاف نہ ہوتی اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں تحریک انصاف کی ممبر شپ میں مدد کریں کیونکہ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے ہمارے پاس جنون اور ان کے پاس پیسہ ہے زندگی مقابلہ کرنے میں گزری پہلے کرکٹ میچ اور اب اکیس سال سے مافیا کا مقابلہ کررہاہوں سوشل میڈیا کی یوتھ میرے ساتھ شرکت کرنی ہے اگر جنگ جیتتے ہیں تو ملک کو کھڑا کرسکتے ہیں آئی لو یو نوازشریف نے شروع کروایاتاکہ آگے سے آئی لو یو ٹو کہتے ہیں دوہزار اٹھارہ کا الیکشن نوجوانوں کا الیکشن ہوگاپیسہ چوری کرنے کےلئے میٹرو شروع کیا جو پیسہ تعلیم صحت پر خرچ کرنا چاہیے باہر سے قرضے اورنج ٹرین پر پیسہ لگاتے ہیں قوم اورانسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے ہائر ایجوکیشن اورصحت پرخرچ کرنے کے بجائے خردبردکرکے باہر پیسہ بھجواتے ہیںیہ اور ان کا خاندان ارب پتی بن چکے ہیں مافیا آرام سے نہیں چھوڑے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain