تازہ تر ین

میں کرپٹ،میں مافیا ،میں کریمنل ،مگر میں عمران کے ساتھ عامر لیاقت کا انوکھا انداز ،پی ٹی آ ئی میں آنے کا کیا جواز پیش کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔عامر لیاقت حسین چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔22 اگست 2016 کو بانی متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور رہنماو¿ں کے خلاف کارروائی کی تھی اور فاروق ستار، عامر لیاقت حسین و دیگر رہنماو¿ں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا۔اگلے روز یعنی 23 اگست کو عامر لیاقت نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ جیسے جیسے موجودہ حکومت کی ا?ئینی مدت کے ختم ہونے کا وقت قریب ا?رہا ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور سیاستدان ہوا کا رخ دیکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ گھمن بھی پی ٹی ا?ئی میں شامل ہوگئے تھے جبکہ ان کے متعدد حامیوں نے بھی پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ 20 روز کے دوران نصر اللہ گھمن سمیت ن لیگ کے چار ارکان اسمبلی پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain