تازہ تر ین

سلمان احمد پی ٹی آئی چیئرمین سے ناراض، مزید حمایت سے انکار

کراچی ( ویب ڈیسک )معروف میوزیکل بینڈ ‘جنون’ سے شہرت حاصل کرنے والے گٹارسٹ سلمان احمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مزید حمایت سے انکار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا، ‘میں نے 35 سال تک چیئرمین عمران خان کی حمایت اور ان کا دفاع کیا، لیکن اب میں مزید یہ نہیں کرسکتا، مجھے خدشہ ہے کہ انہیں رینگنے والے جانوروں نے گھیر رکھا ہے’۔سلمان احمد نے یہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ٹی وی میزبان اور سابق ایم کیو ایم رکن عامر لیاقت نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاعامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں برملا ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پی ٹی آئی چیئرمین کو خبردار کرنا ان کا جمہوری حق ہے’۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved