تازہ تر ین

موسم بہار کی پہلی برفباری

بلوچستان(ویب ڈیسک )صوبہ بلوچستان کی وادی زیارت میں 6 برس بعد موسم بہار کی پہلی برف باری سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا۔وادی زیارت میں 4 سے 5 انچ تک برف پڑی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب کوئٹہ کی شاہراہ زیارت پر برفباری سے ٹریفک معطل ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔برف باری کے ساتھ ساتھ چمن، نوشکی، قلات، خضدار اور نصیر آباد سمیت بلوجستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کوہلو اور ڑوب میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔علاوہ ازیں صوبہ پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، گجرات، ساہیوال، چکوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسے جس سے موسم مزید دلکش ہوگیا۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved