تازہ تر ین

78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ

لاہور (ویب ڈیسک ) پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا۔امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان‘ کے عنوان سے اس نغمے کا مقصد تحریک پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔اس نغمے میں بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے، جس کا مقصد چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایک دوسرے سے اتحاد کی عکاسی ہے۔اس ملی نغمہ کو پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ گایا ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain