تازہ تر ین

پہلا خلائی سٹیشن ہوا بے قابو ۔۔۔! چین کیوجہ سے زمین کو سنگین خطرے کا امکان

چین(ویب ڈیسک)چین کا پہلا خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 1‘‘ قابو سے باہر ہوگیا ہے اور اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے تیزی سے زمین کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ آئندہ چند دنوں میں کسی بھی وقت زمین پر گر جائے گا۔چین کا پہلا پروٹوٹائپ خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 1‘‘ بے قابو ہوکر زمین کی جانب سے تیزی سے گر رہا ہے جو 30 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین سے آٹکرائے گا۔ خلائی اسٹیشن کے زمینی اسٹیشن سے رابطہ ختم ہوجانے اور کنٹرول کھوجانے کے بعد ماہرین تجزیہ کررہے ہیں تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ خلائی اسٹیشن کب اور کہاں گرے گا اور کیا اسے گرنے سے روکا جا سکتا ہے؟تیانگونگ 1 نامی خلائی اسٹیشن کو 29 ستمبر 2011 کے روز خلاء میں بھیجا گیا تھا اور اس کا مدار زمین سے 350 کلومیٹر بلندی پر تھا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ذرا کم بلند مدار ہے؛ یعنی اسے زمین سے 400 کلومیٹر اوپر کی جانب ہونا چاہیے تھا۔ تیانگونگ خلائی اسٹیشن 9.4 ٹن وزنی ہے جب کہ اس کی لمبائی 34 فٹ اور چوڑائی 11 فٹ ہے۔ اسے تقریباً دو سال تک خلاء میں رہتے ہوئے زمین کے گرد چکر لگانے کےلیے بنایا گیا تھا۔2014 میں چین کی جانب سے بھیجے گئے خلائی جہاز شینزوہو 10 کے ذریعے خلائی اسٹیشن کو ’’سلیپ موڈ‘‘ پر کردیا تھا جب کہ چینی سائنس دانوں کا دعویٰ تھا کہ تیانگونگ 1 کو ایک مخصوص نظام کے تحت اس کے مدار سے بے دخل (ڈی آربٹ) کرکے زمین پر گرایا جائے گا۔ لیکن اس کے برعکس مارچ 2016 میں چینی سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ تنانگونگ نے ڈیٹا بھیجنا بند کردیا ہے جس کے بعد خلائی اسٹیشن زمین پر موجود ماہرین کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ خلائی اسٹیشن بے قابو ہوکر زمین پر واپس گرجائے گا۔یورپی خلائی ایجنسی سے وابستہ سائنس دانوں کے مطابق، تیانگونگ کے مدار کی حاصل کردہ معلومات مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن 30 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے۔ لیکن یہ کہاں گرے گا؟ اس بارے میں بہت بے یقینی ہے۔ اب تک لگائے گئے حساب کتاب کے مطابق، تیانگونگ 1 خطِ استوا سے 43 درجے جنوب سے لے کر 43 درجے شمال تک، کسی بھی جگہ گر سکتا ہے۔ یہ علاقہ وسطی چین سے لے کر آسٹریلیا کے انتہائی جنوبی سرے تک کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ تشویشناک یہ ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی ان ہی علاقوں میں آباد ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain