تازہ تر ین

مانچسٹر سٹی احتتام سے پہلے ہی چمپئین بن گئی

ٓانگلینڈ (ویب ڈیسک )انگلشں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ برام کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹر سٹی نے سیزن کے اختتام سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ پر ویسٹ برام سے ایک صفر سے میچ ہار گئی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہو گیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔مانچیسٹر یونائیٹڈ سب سے ’قیمتی فٹبال کلب‘اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان 33 میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں۔انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ سپین میں بارسلونا کے ساتھ اور جرمنی میں بائرن میونخ کے ساتھ بھی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain