تازہ تر ین

شا م پر حملے کیخلاف رو سی صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،ٹرمپ کو خطر ناک دھمکی دیدی

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب کی جانب سے شام پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔کریملن سے جاری بیان کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ شام پر حملے نے سات سال سے جاری تنازع کے سیاسی حل کو نقصان پہنچایا ہے۔بیان کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے زور دیا کہ اگر شام پر حملہ کر کے دوبارہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ عالمی تعلقات کے لئے نامناسب اور خطرناک ہوگا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ ‘فیس دی نیشن’ کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو شامی صدر بشار الاسد حکومت کے لئے کیمیکل ہتھیاروں کی فراہمی کا سبب بن رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain