تازہ تر ین

واجبات کی عدم ادائیگی، پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

کراچی(ویب ڈیسک) واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو تیل کی فراہمی بند کردی۔تیل کی عدم فراہمی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز روانہ نہ ہوسکی۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 366 کو فیول کی سپلائی روک دی ہے، پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا تاہم ایندھن کی قلت کی وجہ سے وہ روانہ نہ ہوسکی، ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو مزید پروازوں میں تاخیر کا خدشہ ہے۔پی آئی اے کو 8 سال میں 200 ارب سے زائد کا خسارہ: ہوا بازی ڈویڑن پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 7 روز سے روزانہ کی بنیاد پرادائیگیاں بھی نہیں کیں اور ادائیگیوں میں تاخیرکی وجہ سے ایندھن نہیں دیا جاسکتا۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ واجبات کی ادائیگی کا فوری انتظام کرے، مسافروں کی سہولت کے پیش نظر دیگر فلائٹس کو فیول سپلائی کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ا?ئی اے کے ذمہ پی ایس او کے 15.2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔اس حوالے سے پی ا?ئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائی بحال کرنے کیلئے پی ایس او حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ا?ئی اے کو فیول کی فراہمی معطل کردی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain