تازہ تر ین

امریکی سفا رتکا ر کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے ما رتا پھرے۔۔۔۔جج نے اہم فیصلہ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ سفارتکار کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے مارتا پھرے، پولیس کے تو گورا رنگ اور وہ بھی امریکی کو دیکھ کر ہی رنگ پھیکا پڑ گیا ہوگا۔شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے معاملے پر کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کرنل جوزف امریکی ہوگا تو اپنے ملک میں ہوگا، سفارتکار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے بندے مارے، قانون اسے تحفظ فراہم کرتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain