تازہ تر ین

تحریک انصاف کے کئی اراکین نے ووٹ فروخت کرنے کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے متعدد اراکین اسمبلی نے عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے آج پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کو 4، 4 کروڑ روپے میں خریدا گیا لیکن ہم ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کر رہے ہیں، اگر یہ لوگ ہمیں مطمئن نہ کر سکے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عبیداللہ مایار کا کہنا تھا کہ ووٹ کے بدلے کسی سے پیسے نہیں لیے اور ثبوت کے بغیر کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔عبیداللہ مایار نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے پاس میرے خلاف پیسے لینے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔امجد آفریدی نے کہا کہ پارٹی نے مجھے نکال دیا ہے اور میں آزاد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مجھے پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔یاسین خلیل کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے والوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اپنا ووٹ نہیں بیچا، میرے خلاف الزام ہے لیکن کوئی ثنوت نہیں ہے اور انکوائری میں میرا مو¿قف نہیں لیا گیا، شوکاز کا جواب دوں گا اور پارٹی کو مطمئن کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے کے الزام سے بچنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایک روز پہلے ہی ووٹ نہ ڈالنے کا بتا دیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی عارف یوسف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر انکوائری ٹھیک نہیں ہوئی اور مجھے بلا کر نہیں پوچھا گیا۔عارف یوسف نے کہا کہ تحریک انصاف کا ورکر ہوں اور رہوں گا اور پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جہاں اس معاملے کی تسلی کرنا چاہیں میں تیار ہوں۔تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگینہ خان نے کہا کہ میں نے ووٹ نہیں بیچا اور سینیٹ الیکشن میں پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain