تازہ تر ین

”کیا آپ وزیراعظم پاکستان بننا چاہیں گے “بی بی سی سے انٹرویومیں بلاول نے ایسا جواب دیدیا کہ جیالوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی حد تک سیاسی جماعتوں کا خاندانی سیاست پر انحصار ہے تاہم ہماری جماعت نے خاندانی سیاست کا راستہ اپنی مرضی سے نہیں چنا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں دوسری سیاسی جماعتیں جو خاندانی سیاست پر انحصار کرتی ہیں وہ قتل کی تکلیف سے نہیں گزریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خاندانی سیاست کا راستہ اپنی مرضی سے نہیں چنا، میرے نانا اور والدہ کو قتل نہ کیا جاتا تو ذوالفقار علی بھٹو سیاست دان ہوتے، میری والدہ دفتر خارجہ میں ہوتیں اور میں اب بھی طالب علم ہوتا۔پاکستان کا وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات اور مقاصد حاصل کرنے ہیں اور یہ وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے پارٹی میں آصف زرداری کے اثر و رسوخ سے متعلق سوال پر کہا کہ جمہوری جماعتوں میں آپ اکٹھے کام کرتے ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلے کرتے ہیں، میں اور میرے والد فیصلے نہیں دیتے بلکہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی جماعت کی پالیسی بناتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain