تازہ تر ین

نواز شریف کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکیلئے جلد بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گریڈ 22کی 20تا 30اسامیوں پر ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ (ہائی پاوربورڈ ) اجلاس 21یا 23 اپریل کو ہونے کاامکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے گریڈ 21کے 120 افسران کی فہرست وزیراعظم کوبھجوا دی ہے۔ ان میں ایڈمنسٹریٹو سرو س گروپ کے 50، سیکرٹریٹ گروپ کے 15اور پولیس گروپ کے 19افسر شامل ہیں۔ ہائی پاور بورڈ اجلاس کے بعد ڈائریکٹر جنرل آئی بی سمیت مختلف محکموں میں تقرریاں اور تبادلے کیے جانے کاامکا ن ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 12 تا 15 افسران ، پولیس سروس کے 4 تا 6 ، سیکرٹریٹ سروس کے 3 تا 5 ، ایف بی آر کے دو، کسٹم سروس کا ایک ، ریلوے کے ایک افسر کو 22 گریڈ میں ترقی دئیے جانے کاامکان ہے۔ انفارمیشن سروس گروپ کے افسران کی ترقی ایک بار پھر موخر ہو نے کاامکان ہے۔ جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیا اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نا م بھی فہرست میں شامل ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے جن افسرا ن کی فہرست وزیراعظم کوبھجوائی گئی ہے ان میں سبحان، سید طاہر رضا نقوی، ٹیپو محبت خان، آفتاب حبیب، امیر طارق زمان خان، محمد راشد، سہیل اکبر شاہ، کیپٹن (ر) محمد آفتاب، ڈاکٹر اللہ بخش، محمد مصباح، مختار حسین، شبیر احمد، علامودین، ڈاکٹر سید حیدر علی، عمران احمد، محمد اشرف، جمیل احمد، شیخ ضیاالحق، کیپٹن (ر) محمد ہاشم ترین، میاں اسد حیاالدین، احمد بلال، محمد خان، احمد حنیف اورکزئی، عمران ناصر خان، شمس الدین سومرو، اقبال حسین درانی، سکواڈرن لیڈر (ر) شاہ رخ نصرت، کیپٹن (ر)عابد حسین، کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی، ڈاکٹر اعجاز منیر، ساجد یوسفانی، تاشفین خان، ظفر حسن، جمال ناصر، مشتاق احمد شیخ، طارق نجیب نجمی، ڈاکٹر عامر احمد، کیپٹن (ر)نسیم نواز، کیپٹن (ر)اعجاز احمد، عمر رسول، اجمل خان، حسن ناصر جامی، محمد اعظم، سید پرویز عباس، پرویز احمد خان، حبیب الرحمن گیلانی، محمد فہیم، محمد اسلم، ناہید ایس درانی، ڈاکٹر تنویر احمد قریشی، پولیس سروس کے افسران میں اختر حسین خان گورچانی، سید اختر علی شاہ، غلام قادر ، امجد جاوید سلیمی، اعجاز حسین شاہ، ظفر اقبال، محمد نعیم خان، ڈاکٹر محمد سلیمان خان، اللہ دینو خواجہ، حسین اصغر، کیپٹن (ر)احمد لطیف، کیپٹن (ر)محمد امین، محمد طاہر، مشتاق احمد مہر، فیصل شاکر، ڈاکٹر ثنااللہ عباسی، علی ذوالنورین شیخ، واجد ضیا، ڈاکٹر مجیب الرحمن خان اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے افسران میں عارف ابراہیم، ثمینہ اے حسن، محمد نعیم، اسد رفیع، عبدالاکبر شریف زادہ، ارشد فاروق فہیم، الیاس خان، طوحا حسین بگٹی، اختر جان، نگہت مہروز چشتی، سکندر عقیل انصاری، اویس نعمان کنڈی، سید حسنین مہدی، عبدالعلیم میمن، عامر ارشاد شیخ شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے افسران کی فہرست وزیراعظم کوبھجوا دی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain