تازہ تر ین

نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان عتیق کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے قائم کرتے ہوئے کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویانا کنونشن کے تحت امریکی سفارت کار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان کے سفارت کار ایران اور نئی دہلی میں ایسے کیسوں میں سفارتی استثنیٰ لے چکے ہیں اس لیے ویانا کنونشن سفارتی استثنیٰ دینے کا پاکستان کو بھی پابند کر تا ہے۔واضح رہے کہ اسلام اباد میں امریکی سفارت کار نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا دی تھی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain