تازہ تر ین

دنیا کا سستا ترین ایپل آئی فون کب کہا ں اور کتنی قیمت میں ملیگا ،خوشخبری آ گئی

پاکستان (ویب ڈیسک) ایپل کے آئی فون مارکیٹ میں دستیاب مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہوتے ہیں مگر کیا آپ اس کمپنی کی سستی ڈیوائس خریدنا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ کمپنی بہت جلد اپنے بجٹ فون آئی فون ایس ای کا نیا ورڑن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔مگر آئی فون ایس ای 2 ہی نہیں بلکہ آئی فون ایکس کا سستا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔جی ہاں ایسا آئی فون ایکس جس کی قیمت 550 ڈالرز تک ہوسکتی ہے جس کا گزشتہ سال کا ماڈل 999 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے۔ایپل کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کرنے والی کمپنی کے جی آئی سیکیورٹیز کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون ایکس جیسے متعدد فیچرز والا 6.1 انچ نیا آئی فون متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر اس کی قیمت 50 فیصد تک کم ہوگی۔ایپل نے گزشتہ دنوں یور ایشین اکنامک کمیشن میں پیٹنٹ جمع کرایا ہے جس میں 11 مختلف نمبروں کا ذکر ہے۔ایپل کی جانب سے کسی ایک آئی فون کے لیے متعدد ماڈل نمبر دینا عام ہے، تو یہ کہنا تو مشکل ہے کہ یہ کتنے آئی فونز ہوسکتے ہیں مگر وہ کم از کم 2 ضرور ہوسکتے ہیں۔مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپل سستے آئی فون ایس ای 2 کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا پہلا ورڑن مارچ 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا۔دیگر آئی فونز کے برعکس جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ، ایس ای 4 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس کی قیمت 349 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain