تازہ تر ین

لاہور کی قسمت جاگ اُٹھی کہ شہباز بنے وزیر اعلیٰ،وسیم اختر نے اعتراف کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر دکھ ہوتاہے کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال مناواں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ لارڈ میئر لاہور خوش قسمت ہیں کہ انہیں کھل کرعوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے، کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔ وہ سندھ حکومت پرتنقید نہیں کریں گے، لیکن وہاں کچرے کے ڈھیردیکھ کردکھ ہوتا ہے۔بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر نے جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے کے دفتر آمد کے موقع پر کہا کہ لاہور میں مثالی ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں، ہم منتخب لوگ عوام میں رہتے ہوئے ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پنجاب میں فنڈ عوام پر خرچ ہو رہا ہے، یہاں سب لوگ مل کر کام کر رہے ہیں، لاہور والے خوش نصیب ہیں انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملاہے، ترقیاتی کام اورمحنت دیکھ کروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔وسیم اختر نے کہا کراچی میں روزانہ 13 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، کراچی سے کچرا صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وفاق کو معاملے کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain