تازہ تر ین

بجلی پانی بحران؛ فاروق ستار کا کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان

 کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے شہر قائد میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ پر کل کے-الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی پر کل دوپہر تین بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش اور واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث پانی نہ ملنے پر ان اداروں کی کارکردگی کے خلاف بڑی تعداد میں شہری مظاہرے میں شریک ہوں گے۔فاروق ستار نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےصوبائی حکومت کے گزشتہ دو ادوار مکمل کئے لیکن ان دس سال میں پی پی نے کراچی کو ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں دیا، ہر سال شہریوں کو پہلے سے زیادہ لوڈ شیںڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق اور سہولتیں بھی میسرنہیں۔ پمپنگ اسٹیشن کو کنٹرول کرنا واٹر بورڈ کے بس کی بات نہیں، بلدیہ ٹاون جیسے علاقوں میں تین ماہ بعد پانی آتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ شہر میں ایک سال کے دوران چار بار پانی آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو خانہ پوری قرار دے دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain