تازہ تر ین

چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، عمران خان

منڈی بہاو¿ الدین(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کے لیے بنی ہیں لیکن اب ہم چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔عمران خان نے یہ بات منڈی بہاو¿الدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے اور جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں لیکن ندیم افضل چن کے پارٹی میں شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل کا پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کے لیے درست ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے اس وقت تک وفاداری کرنی ہے جب تک راہ حق پر ہوں، اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن میں لوگوں کو دھوکا دوں اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناو¿ں، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لےجاتے ہیں جب کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ اسکولوں سے باہر ہے اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسان پورا سال گنا لگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی، اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں، ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کے لیے بنی ہیں لیکن اب ہم چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پی پی پی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain