تازہ تر ین

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہے تو کرادیں۔اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مو¿کل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔خط میں کہا گیاہےکہ خواجہ آصف کمنپی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ‘لیبرکارڈ’ پر عثمان ڈار کی عمران خان کو بریفنگ عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ کرلیا تھا اور اب کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain