تازہ تر ین

لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے، نواز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے کل تیسری مرتبہ عمران خان کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے، اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اوپر سے کیا مطلب ہے؟ اور لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے، ایسی تبدیلی لائے ہیں کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی۔چوہدری نثار کو منانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا۔صحافی نے پوچھا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے میاں صاحب منانے آئے تو مان جاو¿ں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی تھی؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain