لاہور (نیا اخبار رپورٹ) محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو یومیہ بیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بشیراحمد گورائیہ کا کہنا ہے کہ والدین کی طرف سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ چند سکول 17 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات نہیں کررہے۔ انہوں نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے۔