تازہ تر ین

وزیر اعظم کی پر یس کا نفرنس کیوں رو کی گئی،تہلکہ خیز انکشا فات نے کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیہ میں نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پریس کانفرنس کی خبر سامنے آئی لیکن پاکستانی اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گئے جب ان کی پریس کانفرنس کسی بھی ٹی وی چینل حتیٰ کہ سرکاری ٹی وی چینل پر بھی نشر نہ کی گئی جس کے بعد کئی سوالات جنم لینے لگے لیکن اب تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی نگرانی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پی ٹی وی کے عملے کو وزیراعظم آفس میں روک لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain