تازہ تر ین

سعودی عرب و دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے چنانچہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔اسی ضمن میں سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سائنسی شواہد کی بناءپر آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ دیکھا جاسکے، اس لیے سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain