تازہ تر ین

نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ،میٹروبس سروس معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا، میٹرو بس سروس معطل ہونے سے ہزاروں شہری عذاب میں مبتلا، حکومت خاموش تماشائی بن گئی۔بتایا گیا ہے کہ نابینا افراد مطالبات کی منظوری کے لیے کلمہ چوک میٹرو بس اسٹیشن پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا جس کی وجہ سے میٹرو سروس جزوی طور پر معطل رہی جبکہ میٹرو بس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑا۔ واضع رہے کہ نابینا افراد نے پنجاب حکومت سے قابلیت کے مطابق نوکریاں دینے، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔نابینا افراد نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے متعدد بار وعدے کیے لیکن وفانہ کر سکی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو رمضان کی تراویح بھی سڑکوں پر پڑھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain