تازہ تر ین

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام بیوہ ، نادار ، غریب خواتین میں راشن تقسیم

لاہور (خصوصی رپورٹر) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس لاہور سرکل کے زیراہتمام بیوہ‘ نادار اور غریب خواتین میں رمضان المبارک کے لیے راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز دانشور‘ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاشاہد تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے مستحق خواتین میں روز مرہ استعمال کی اشیاءپر مشتمل کارٹن تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جناب ضیاشاہد نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد ہم سب کی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کا بنیادی مقصد ہی ضرورت مند افراد کی خدمت ہے۔ ہم سب دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ جہاں تک اور جتنا ہو سکے مظلوم افراد کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا سوسائٹی کے ذریعے مظلوم افراد کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچائی جائے۔ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر ناصر محمود ورک‘ صدر لاہور سرکل محمد رشید‘ کوآرڈینیٹر لاہور میاں عبدالسلام‘ جنرل سیکرٹری ثمرہ نذیر‘ آسیہ چودھری‘ شہناز اختر‘ فرح اشفاق‘ ملک الیاس‘ شعیب گرووال‘ ملک شوکت تھہیم‘ ندیم عالم چودھری‘ آفس سیکرٹری اصغر علی شہزاد و دیگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جہاں ظالم کا ہاتھ ظلم کے لیے اٹھے گا انشاءاللہ وہیں پر ہمارا ہاتھ مظلوم کی مدد کو پہنچ جائے گا۔ نادار‘ مظلوم اور انصاف کے متلاشی کی مدد کے لیے ہم دن رات جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر سینکڑوں غریب خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain