تازہ تر ین

بونی کپور ”مسٹر انڈیا “ کے سیکوئل سے کیوں دستبردار ہوئے ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

ممبئی( ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر فلمساز بونی کپور نے شہرہ آفاق فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ ترک کرلیا۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے بھارتی فلم نگری پر تقریباً دو دہائیاں راج کیا اور کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔اداکارہ کی اپنے دیور انیل کپور کے ساتھ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا شمار بھی شہرہ آفاق فلموں میں ہوتا ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہن پر نقش ہے۔سری دیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، امریش پوری اور سری دیوی نے مرکزی کردار کیا تھا جسے ناصرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ اپنے وقت کی اچھی کمائی والی فلم بھی بن گئی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain