تازہ تر ین

اسرائیلی بر بریت سے زخمی 7فلسطینی ہسپتالوں میں دم توڑ گئے،شہداءکی تعداد 62ہو گئی

غزہ سٹی (ویب ڈیسک )حماس کے وزیر صحت باسم النعیم نے غزہ کا چاروں طرف سے گھیرا فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔باسم النعیم نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔ فلسطینیوں کے احتجاج پر اسرائیلی بربریت کی تصویری جھلکیاں۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain