تازہ تر ین

کیڈٹ کالج میں اساتذہ کیجا نب سے طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سا منے آ گئی

مستونگ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کیڈٹ کالج میں طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ کالج کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں واضح طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ کیڈٹ کالج کے بعض طلبا کو ایک میدان میں منہ کے بل لٹایا گیا ہے اور چند لوگ ان طلبہ کی لاٹھی کی مدد سے پٹائی کر رہے ہیں اور دیگر افراد ان کے آس پاس سے گزر رہے ہیں اور کچھ کے پاس ڈنڈے ہیں۔یہ مار اتنی زور کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے طلبا کی آہ و بکا واضح طور پر سنی جاسکتی ہے۔الیکٹرانک میڈیا اور مقامی پرنٹ میڈیا میں تشدد کی اس خبر کو اہمیت نہیں دی گئی تاہم سوشل میڈیا پر تشدد کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔کیڈٹ کالج مستونگ میں ہونے والے واقعے کے بارے میں بلوچستان ہائیکورٹ بار کی جانب سے صوبائی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain