تازہ تر ین

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بد ترین بر یک ڈاﺅن،عوا م کی چیخیں نکل گئیں

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے حصے کو مظفر گڑھ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاور ڈویڑن کے ترجمان ظفریاب خان کا کہنا ہے کہ بدھ کو ‘گ±دو اور مظفر گڑھ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے دو صوبوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ علم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹرِپنگ کس وجہ سے ہوئی ہے۔
بی بی سی اردو کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق ترجمان ظفریاب خان نے مقامی میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی تردید کی کہ بریک ڈاو¿ن کی وجہ تربیلا پاور ہاو¿س میں ٹرِپنگ تھی۔’تربیلا کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ تحقیقات کے بعد معلوم ہو گا کہ لائن میں خرابی کسی پاور پلانٹ کی وجہ سے ہوئی یا کوئی اور تکنیکی مسئلہ تھا۔‘واضح رہے کہ نظام میں فالٹ کے بعد ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام دو حصوں یعنی شمال اور جنوب میں تقسیم ہو گیا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بجلی کا بلیک آو¿ٹ ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain