تازہ تر ین

آسمان گرا نہ زمین پھٹی ،شیطان والد ،چچا ،رشتہ داروں کی دوشیزہ سے جنسی درندگی ،حاملہ کر کے مُکر گئے

قصور (بیورو رپورٹ) قصور کے علاقہ حاجی گگا میں حقیقی پھوپھی نے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے مجبور اور مظلوم حقیقی بھتیجی کو جسم فروشی پر لگا دیا لڑکی کا شیطان والد چچا اور دوسرے رشتہ دار بھی اسے درندگی کانشانہ بناتے رہے ایک کمرے میں بند رکھی جانیوالی مذکورہ بے بس لڑکی بالآخر حاملہ ہوگئی اور موقع ملنے پر بھاگ کر اپنے نانا کے گھر پہنچ گئی پولیس نے لڑکی (م) کے نانا نور احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ (م)کا والد امجد علی اوباش اور بیکار آدمی ہے اسی بناءپر اس کی اہلیہ بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد اس نے اپنی اکلوتی بیٹی (م)کو اپنی بہن صفیہ عرف بانو کے گھر چھوڑ دیا مذکورہ بدقسمت لڑکی ابھی بالغ بھی نہیں ہوئی تھی کہ صفیہ بی بی عرف بانو نے اسے جسم فروشی پر مجبور کیا اور جب بھتیجی نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو اسے مسلسل تشددکا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر بالآخر مظلوم لڑکی نے ہتھیار ڈال دیے اور اس طرح لڑکی کی پھوپھی اس کی دلال بن کر بیٹھ گئی وہ روزانہ کسی نہ کسی اوباش شخص کو اپنے گھر پر بلاتی اور پیسے وصول کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو لڑکی کے ساتھ ایک کمرے میں بند کر دیاجاتا جہاں پر حواءکی یہ بیٹی درندوںکی ہوس کا نشانہ بنتی رہتی جب اس امر کا علم لڑکے کے والد امجد علی اور چچا اجمل کو ہوا تو انہوںنے بیٹی کی مدد کرنے کی بجائے بے غیرتی کی آخری حدو ں کو چھو لیا اور وہ خود بھی گاہے بگاہے ناصرف (م)کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے لگے بلکہ اپنے ایک دوست اعظم وغیرہ کو بھی اپنے ساتھ لے آتے اور ان سے پیسے لیکر اپنی بیٹی کو مذکورہ ملزمان کو پیش کر دیتے (م)کے مطابق وہ مسلسل اور متواتر اپنی پھوپھی صفیہ بی بی عرف بانو والد اور چچا کی منت سماجت کرتی رہی کہ وہ اسے اس چنگل سے نجات دلائیں مگر انہوںنے اپنی بیٹی کی ایک نہ سنی بالآخر (م)دو ماہ کی حاملہ ہوگئی اور وقوعہ کے روز موقع پاکر وہ صفیہ بی بی عرف بانوکے گھر سے بھاگ نکلی اور اپنے نانا نور احمد کے گھر پہنچ گئی جہاںآکر اس نے اپنے نانا کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ بچی کو لیکر ڈی پی او آفس قصور پہنچ گیا جس پر پولیس نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے صفیہ بی بی عرف بانو اجمل، امجد وغیرہ کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر ادیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain