تازہ تر ین

کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟“سلمان خان نے صحافی کو کھر ی کھر ی سنا دیں

ممبئی(ویب ڈیسک) سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔
گزشتہ روز سلمان خان کی فلم’ریس 3‘کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے۔ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا”آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟“۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔اس سے پہلے کہ صحافی سلمان خان کو جواب دیتا تقریب کے میزبان نے درمیان میں مداخلت کرکے کالے ہرن شکار کیس ، جودھ پور عدالت اورسلمان خان کو ہونے والی سزا سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain