تازہ تر ین

اب غربت کیوجہ سے کوئی آنکھوں کی روشنی سے محروم نہیں رہیگا کیونکہ اداکارہ ارمینہ رانا نے ایک کروڑ پاﺅنڈ کا چندہ اکھٹا کر لیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ارمینہ رانا خان نے ہالی وڈ کے نامور اداکار آرٹ ملک کیساتھ مل کربرطانیہ میں لیٹن رحمت اللہ بینوولنٹ ٹرسٹ کےلئے ایک کروڑ پاﺅنڈز اکٹھے کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ارمینہ رانا خان اور ہالی وڈ کے نامور اداکار آرٹ ملک نے برطانیہ میں لیٹن رحمت اللہ بینوولنٹ ٹرسٹ کےلئے ایک کروڑ پاﺅنڈز کا چندا اکٹھا کیا ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ رقم 33ملین آنکھوں کے عارضے میں مبتلا پاکستانیوں کے علاج کےلئے استعمال کی جائے گی ۔اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان اب اپنی غربت کی وجہ سے آنکھوں کی روشنی سے محروم نہیں رہے گا۔ پاکستان میں اپنی صحت کا خیال رکھنا آپ کی جیب میں موجود رقم پر منحصر ہے۔ میںاس سے بلکل متفق نہیں ہوں۔ہماری آنے والی نسلوں کو اس چیز کو بدلنا ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain