تازہ تر ین

” گو خٹک ، گو عمران گو “پرویز خٹک جب نوشہرہ پہنچے تو راستے میں کھڑے لوگوں نے ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نوشہرہ (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نوشہرہ پہنچے تو مظاہرین نے گوخٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگا دئیے۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے پانچ سال نوشہرہ پر توجہ نہیں دی۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے کالے رنگ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام تر وسائل پشاور میں لگا دئیے اور دیگر اضلاع کی ترقی میں کوئی توجہ نہ دی۔ان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا قافلہ جب مظاہرین کے قریب سے گزرا تو انہوں نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ گو خٹک گو اور گو عمران گو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain