تازہ تر ین

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ہاتھ سے تحریر کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا قرآن مجید تیار کرنے کی سعادت ایک پاکستانی شہری نے حاصل کر لی

فیصل آباد(ویب ڈیسک )نثار کالونی کے رہائشی پیر امتیاز حیدر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دنیا کا سب سے طویل قرآن پاک خود اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے، جو 10 صفحات پر مشتمل ہے۔پیر امتیاز حیدر کے مطابق 51 فٹ طویل اور 8 فٹ چوڑا قرآن پاک پورے تین ماہ میں تحریر کیا گیا، جس کا وزن 32 کلوگرام ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قرآن پاک کو تحریر کرکے انہوں نے امام حسین علیہ اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہیں نجیب تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل ہے۔ہاتھ سے تحریر کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کو ایک مقامی ہال میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved