تازہ تر ین

رمضان المبارک محبت بانٹنے اور غریبوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس ماہ کے آغاز کے موقع پر عالم اسلام کے لیے ایک بہت بابرکت اور پ±ر امن رمضان کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ماہ صیام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہوں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ روحانی تزکیے، مالی امداد اور عجز و انکساری کا نام ہے جس میں خاندان اور دوستوں کے درمیان روابط بحال ہوتے ہیں اور غرباءکی امداد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اس کے علاوہ اسی مہینے دنیا بھر کے سفارت خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکٹھا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے مشترکہ ہدف کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اور برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان المبارک 1439 ہجری کا آغاز بھی جمعرات سے ہو گا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار پوری دنیا میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا آغاز ہو سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain