اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔فیصلے کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ۔