تازہ تر ین

لوگوں کو برا بھلا کہنے کےلئے کوئی وقت نہیں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کے پاس کسی کو برا بھلا کہنے کے لئے کوئی وقت نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنے بلاگ پر کسی کو برا بھلا کہنے اور ناروا سلوک کا وقت نہیں ہے بلکہ میں وہ وقت اپنے کام اور مداحوں کے گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں۔انھوں نے کہاکہ مجھے وہ تنقید پسند ہیجو مجھے میری ذات، عزت و وقار، کام، برتاﺅ اور وضع داری میں مزید بہتری لانے پر اکساتی ہو اور اس پر میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں، اگر کوئی بھی میرے ساتھ اس طرح کا برتاﺅ کرتا ہے تو میں اسے کھلے دل سے سنوں گا۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain