تازہ تر ین

مسلم لیگ (ن) خلائی مخلوق کو شکست دے گی: وزیر قانون رانا ثناء اللہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور (ن) لیگ خلائی مخلوق کو شکست دے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کے الفاظ کو اپنے معنی پہنائے گئے، انہوں نے غیر ریاستی عناصر کی بات کی ہے لیکن پاکستان کے عوام کو ہر چیز کی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خلائی مخلوق کو شکست دے گی، رمضان المبارک میں ٹکٹوں کا فیصلہ کر لیں گے، لوٹے 2013میں ہماری پارٹی میں شامل ہوئے تھے، فیصل آباد کے دولوٹوں کا ہمیں پہلے سے علم تھا، لوٹاسازی فیکٹری کا عوام کو بتانا بہت ضروری ہے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھاکہ سندھ میں مظفر ٹپی جیسے بندے کو کلین چٹ مل گئی ہے، اگر ان لوگوں کو کلین چٹ مل گئی ہے تو اس ملک میں کرپٹ کون ہے، چیئرمین نیب کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمںٹ کو عزت دینی چاہیے، جاوید اقبال معاملات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن چیئرمین نیب کے پیچھے وہی نائب ہیں جو ماضی میں تھے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved