تازہ تر ین

ٹرمپ کے ہوتے ہوئے یورپ کو دشمنوں کی کیا ضرورت؟ صدر یورپی یونین

امریکہ (ویب ڈیسک)یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمنوں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹسک نے بلغاریہ میں ایک اجلاس کے دوران امریکا کا موازنہ روس اور چین سے کرتے ہوئے یورپی رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ امریکا کی جانب ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے غلیحدگی اور یورپ کے خلاف تجارتی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف مشترکہ محاذ بنائیں۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو دیکھتے ہوئے کوئی یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ ایسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟گزشتہ روز یورپی رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے ختم کیے جانے کے باوجود یہ معاہدہ اور ایران کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رہے گا۔ڈونلڈ ٹسک نے اس موقع پر مزید کہا کہ یورپ کو صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے ہمارے تمام خدشات دور ہو گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ہمیں باور کروا دیا ہے کہ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو اپنی مدد آپ کرنا پڑے گی۔اجلاس کے بعد یورپی یونین کے ایک عہدے دار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی رہنماو¿ں نے متحدہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain