تازہ تر ین

اب جوڑوں کی تکلیف منٹوں میں ختم حیرت انگیز علاج آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) اگر تو آپ کو جوڑوں کے امراض کا سامنا ہے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں میں درد سے نجات کے موثر ذرائع پر روشنی ڈالی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک گرام مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں میں تکلیف کی شدت کم کرسکتا ہے۔اسی طرح پالک میں موجود وٹامن کے بھی جوڑوں کے امراض کے شکار افراد بھی فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں اور کرکری ہڈی کی مرمت کرتا ہے۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ جوڑوں کے امراض شکار ایسے افراد جو موٹے ہوں، وہ اپنے وزن میں کمی لاکر بھی اس ورم سے نجات پاسکتے ہیں جو جوڑوں کے درد کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے طرز زندگی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اس سے نجات اچانک ممکن نہیں، خصوصاً اگر موٹاپے کے شکار ہوں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تیل کے ساتھ ساتھ مچھلی کھانے سے بھی جوڑوں کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے مگر ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال مچھلی کے گوشت کو غذا کا حصہ بنانے کے لیے مقابلے میں زیادہ آسان ثابت ہوتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain