تازہ تر ین

کوہلی سرے کی نمائندگی کرنےوالے چھٹے بھارتی کرکٹر

بنگلور (یواین پی) ویرات کوہلی کاو¿نٹی کرکٹ میں سرے کی نمائندگی کرنےوالے چھٹے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ان سے قبل سابق فاسٹ بالر ظہیر خان ، انیل کمبلے ، پراگیان اوجھا، مرلی کارتھک اور آف اسپنر ہر بھجن سنگھ بھی سرے کی جانب سے ایکشن میں نظر آ چکے ہیں۔ ویرات کوہلی رواں سیزن میں چوتھے بھارتی کھلاڑی ہیں جو کاو¿نٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائیں گے۔ بی سی سی آئی نے چتیشور بچارا، ورون آرون ، ایشانت شرما کو بھی کاو¿نٹی کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ ویرات کوہلی انگلینڈ کے روری برنز کی قیادت میں میچز کھیلیں گے۔ ان کی خدمات سرے نے حاصل کر رکھی ہیں جس کو وہ ڈویڑن ایک کاو¿نٹی چیمپئن شپ کیلئے آئندہ ماہ جوائن کر لیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain