تازہ تر ین

قومی کبڈی پلیئرزپرلیگزکھیلنے کےلئے کڑی شرائط لاگو

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے محکمہ اور فیڈریشن کےکے بغیر کھلاڑیوں کے بیرون ملک کھیلنے پر پابندی عائد کردی ۔ ترجمان پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد طیب گیلانی کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی NOCکے بغیر بیرون ملک کھیلنے گیا ۔یا کسی کلب سے معاہدہ وغیرہ کیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔ کھیل سے وابستہ کچھ لوگ انسانی سمگلنگ میں میں ملوث ہیں جو NOCکے بغیر کھلاڑیوں کو بیرون ملک بھجواکر اپنے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں اورکھلاڑیوں کا مستقبل تاریک کرتے ہیں ۔ جس کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے ۔ فیڈریشن کے علم میں آیا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے نام نہاد محکمانہ استعفے سوشل میڈیا پر دیئے ہیں جن کی محکمانہ تصدیق کروائی جارہی ہے ۔ یہ کھلاڑی بغیر NOCکے بیرون ملک جانے چاہتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain