تازہ تر ین

مادھوری کی مسکراہٹ دیکھ کر ڈائیلاگ بھول جاﺅ ں گی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں فلم کلنک میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہی اپنے ڈائیلاگز بھول جاﺅں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اسے پہلی بار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم کلنک میں کام کرنے پر خوشی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں فلم کلنک میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہی اپنے ڈائیلاگز بھول جاﺅں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اور اداکار ورون دھون اس سے قبل فلموں میں اکھٹے کام کر چکے ہیں، یہ ہم دونوں کی پہلی فلم ہے جو 1940 کی دہائی کے پش منظر پر مبنی ہے، ورون دھون کے ساتھ جہاں کام کرنے میں مزا آتا ہے وہاں وہ ہر وقت مجھے مشکلات سے بھی دوچار کرتے ہیں۔ فلم کلنک میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ،ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain