تازہ تر ین

”مرزاملک“نئے ہونیوالے بچے بارے بھابھی نے خوشخبری سُنادی،اگر لڑکی ہوئی تو پھر؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا ‘چراغ’ کہا جاتا ہے، لیکن وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ ماہ دونوں نے نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام ‘مرزا ملک’ ہوگا، جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ، ‘بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہ خاندان کا چراغ ہوگا۔’انہوں نے مزید بتایا، ‘میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں 2 بیٹیاں تھیں، لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاuw کیا گیا۔’ثانیہ مرزا کے بقول ‘اپنے ہونے والے بچے کا نام ‘مرزا ملک’ رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی، میرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائے گا’۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain